کولمبیا میں آپریشن: بچوں سے زیادتی کے 298 ملزم گرفتار

کولمبیا میں آپریشن: بچوں سے زیادتی کے 298 ملزم گرفتار
کولمبیا میں آپریشن: بچوں سے زیادتی کے 298 ملزم گرفتار

  

بگوٹا (آن لائن) کولمبیا میں حکام نے بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف ملک گیر آپریشن کے دوران 298 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملک کی اعلیٰ استغاثہ دفتر کا کہنا ہے کہ 21,20 اپریل کو کئے جانے والے آپریشن کیلئے 1180 سے زائد وارنٹس گرفتاری جاری کئے گئے تھے اور اب تک 298 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ رواں سال حکام کو ایسے جرائم کی 11729 اطلاعات موصول ہوئیں جن میں 12921 چھوٹے بچے متاثرین میں شامل ہیں۔ جرائم میں زیادہ تر 14 سال سے کم عمر کے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں۔

مزید : جرم و انصاف