گزشتہ رات پولنگ سٹیشنز تبدیل کر دیے گئے :کنور نوید
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے این اے 246کے امید وار کنور نوید نے کہاہے کہ رات کو پولنگ سٹیشنز تبدیل کر دیے گئے ہیں اور ایک کمرے میں کئی کئی پولنگ بوتھ بناد یے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کنور نوید کا کہناہے پولنگ سٹیشنز تبدیل کرنے کامقصد ووٹروں کو مشکلات میں ڈالناہے ۔
ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے کہاہے کہ ایک کمرے میں چار پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ، ایک کمرے میں چار لائنیں کیسے لگائی جاسکتی ہیں ۔
کنور نوید کاکہناہے کہ انہیں لیاقت آباد میں پیلے سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور مجھے 20منٹ تک سخت گرمی میں انتظار کروایا گیا ۔