دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی ، سویڈش پاسپورٹ بازی لے گیا

دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی ، سویڈش پاسپورٹ بازی لے گیا
دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی ، سویڈش پاسپورٹ بازی لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں سویڈش پاسپورٹ پہلے نمبرجبکہ افغانستان کا پاسپورٹ آخر ی نمبر پرآیاتاہم پاکستانی پاسپورٹ ایک مرتبہ پھر ٹاپ 20میں جگہ بنانے میںناکام رہا۔
’گویورو‘ویب سائیٹ کی طرف سے کی گئی تحقیق میں مختلف ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی اوراِس دوران پاسپورٹ کی قیمت ،وقت، متعلقہ ممالک میں آمدنی اور وزا فری انٹری دینے والے ممالک کی تعداد کو مدنظر رکھاگیا۔
اس فہرست کے مطابق سویڈش پاسپورٹ سب سے زیادہ مفید پایاگیااور وہ پہلے نمبر پر رہا، سویڈش پاسپورٹ پر 174ممالک میں وزا فری انٹری کی سہولت دستیاب ہے اورصرف 28پاﺅنڈ خرچ کرکے حاصل کیاجاسکتاہے ، برطانوی اور امریکی پاسپورٹ پر بھی 174ممالک میں وزا فری انٹری کی سہولت دستیاب ہے تاہم ان کی قیمت زیادہ ہے ، برطانوی پاسپورٹ کے حصول کے لیے 74پاﺅنڈ جبکہ امریکی پاسپورٹ پر 90پاﺅنڈ خرچ کرناپڑتے ہیں ۔
بتایاگیاہے کہ اس فہرست میں افغانستان کا پاسپورٹ نیچے سے پہلے نمبر پر ہے جس پر صرف 28ممالک ویزا فری انٹری کی سہولت دیتے ہیں اوراِس کی قیمت 69پاﺅنڈ ہے ۔
ترک پاسپورٹ دنیا میں سب سے مہنگاپاسپورٹ قرارپایاجو 166پاﺅنڈ صرف کرکے حاصل کیاجاسکتاہے جبکہ متحدہ عرب امارت کا پاسپورٹ نہایت سستاہے جو تقریبانو پاﺅنڈ لگتاہے ۔