جماعت اسلامی کا مبینہ بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن کو شکایتی خط

جماعت اسلامی کا مبینہ بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن کو شکایتی خط
جماعت اسلامی کا مبینہ بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن کو شکایتی خط

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی نے این اے 246کی پولنگ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے ،جس میں کہا گیاہے کہ صبح سے بے قاعدگیاں جاری ہیں اور الیکشن کمیشن خاموش ہے ۔خط کے متن میں جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو کہاہے کہ پولنگ سٹیشنز نمبر 11,12,13,14میں پولنگ کا عمل 11بجے شروع ہوا جس کا مطلب ہے دیر سے پولنگ شروع ہو ئی اور رات دیر تک چلے گی ۔پولنگ سٹیشن نمبر 99میں بیلٹ باکس کی سیل ٹوٹی ہوئی ہے اور پولنگ سٹاف اس طرف توجہ نہیں دے رہا ۔

خط میں کہا گیاہے کہ این اے 246میں پولنگ کا عملہ ایم کیوایم کی مرضی سے لگایا گیاہے اور پولنگ کا عمل بھی جان بوجھ کر تاخیر سے شروع کیا گیاہے ۔خط کے متن میں یہ بھی کہاگیاہے کہ وقت بڑھانے کیلئے جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں