عمران خان کا جوڈیشل کمیشن میں تین اہم گواہم بنانے کا اعلان

عمران خان کا جوڈیشل کمیشن میں تین اہم گواہم بنانے کا اعلان
عمران خان کا جوڈیشل کمیشن میں تین اہم گواہم بنانے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ وہ آج جوڈیشل کمیشن میں تین گواہ بنانے کی درخواست کریں گے جن میں نجم سیٹھی ،نبیل گبول اور سینئرصحافی حامد میر شامل ہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے این اے 246کے انتخاب کے حوالے سے ابھی سے بہانے بنانا شروع کر دیے ہیں کیونکہ انہیں نظر آرہاہے کہ انہیں اب ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹ نہیں پڑنے والے ،جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ۔

عمران خان کاکہناتھا کہ تحریک انصا ف اور جماعت اسلامی کے ووٹروں کو ڈرایا اور دھمایا جارہاہے اگر کراچی میں آج رینجر ز نہ ہوتی تو یہ الیکشن نہیں ہوسکتا تھا ،کراچی میں آج تاریخی انتخاب ہو رہاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں