این اے 246، جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پریذائیڈنگ افسرگرفتار، تین ماہ قید

این اے 246، جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پریذائیڈنگ افسرگرفتار، تین ماہ قید
این اے 246، جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پریذائیڈنگ افسرگرفتار، تین ماہ قید

  

کراچی (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات کے موقع پر دھاندلی کے الزام میں رینجرز نے پریذائیڈنگ آفیسر کو حراست میں لے کر تین ماہ قید کی سزاسنائی ہے ، رینجرز نے یہ سزامجسٹریٹ کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سنائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے کریم آباددہلی سکول میں کارروائی کی اور پریذائیڈنگ آفیسر سید ماجد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر ایک سیاسی جماعت کے لیے جعلی ووٹ ڈلوارہاتھا اور اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر رینجرز حکام نے موقع پر ہی تین ماہ قید کی سزاسنادی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سید ماجد پر الزام ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے حق میں جعلی ووٹ ڈلوانے میں تعاون کررہے تھے ۔ یادرہے کہ ایک عرصے سے تحریک انصاف دھاندلی کیخلاف میدان میں ہے اور ریٹرننگ افسران کوسزائیں دلوانے کا مطالبہ کررہی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں