پولنگ سٹیشن نمبر 105پر خاتون ووٹر ووٹ ڈالنے کے بعد مہر ساتھ لے گئی،عملہ حیران پریشان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )این انے 246کا انتخابی عمل زور شور سے جاری ہے لیکن پولنگ سٹیشنز نمبر 105پر نہایت ناقابل یقین واقعہ سامنے آیاہے جہاں خاتون ووٹر ووٹ ڈالنے کے بعد مہر ہی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 105میں خاتون کے مہر ساتھ لے جانے کے باعث پولنگ کا عمل پچھلے آدھنے گھنٹے سے بندہے جبکہ پولیس نے خاتون پولنگ افسر کو غفلت برتنے پر حراست میں لے لیاہے اور اس سے مہر کے غائب ہوجانے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے ۔