رینجرز نے ایک اور شخص کو جعلی ووٹ ڈالتے پکڑ لیا ،چھ ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانہ

رینجرز نے ایک اور شخص کو جعلی ووٹ ڈالتے پکڑ لیا ،چھ ماہ قید اور پانچ ہزار ...
رینجرز نے ایک اور شخص کو جعلی ووٹ ڈالتے پکڑ لیا ،چھ ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ ریحان نامی شخص کو جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں رینجرز اہلکاروں نے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے اور ریحام کو اس جرم میں چھ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے ۔

اس سے قبل رینجرز نے ایک اور شخص کو بھی پریذائیڈنگ افسر ماجد علی کو جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں گرفتا رکیا تھا جسے تین ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزادی گئی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں