چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب،سیاسی جماعتوں کو شواہد جمع کرانے کی ڈیڈ لائن

چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب،سیاسی جماعتوں کو شواہد جمع ...
چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب،سیاسی جماعتوں کو شواہد جمع کرانے کی ڈیڈ لائن

  

اسلا م آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیاگیا۔،چیف جسٹس ناصر ا لملک نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام مسترد کر تے ہوئے تمام سسیاسی جماعتوں کو دھاندلی کے شواہد جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو بیانات کے لئے بلانے کے لئے سمن کی ضرورت ہے تو وہ بھی بتا دیں ، 25 اپریل کو جس نے مزید دستاویزات اور شواہدجمع کرانا ہیں تو وہ بھی جمع کرا دیں۔جسٹس(ر) روشن عیسانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پولنگ کا وقت نہیں بڑھایاجائے گا۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے وکیل نے چیف جسٹس سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ ہم نادرا کی رپورٹ اور نتائج کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔

مزید : اسلام آباد