این اے 246پولنگ جاری،عمران خان کراچی عمران اسماعیل کے پاس پہنچ گئے

این اے 246پولنگ جاری،عمران خان کراچی عمران اسماعیل کے پاس پہنچ گئے
این اے 246پولنگ جاری،عمران خان کراچی عمران اسماعیل کے پاس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )این اے 246میں ووٹنگ کا عمل زور شور سے جاری ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمران اسماعیل کے پاس کراچی پہنچ گئے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ وہ عمران اسماعیل کو مبارک دیتے ہیں انتخاب میں وہی کامیاب ہوں گے کیونکہ متحدہ کو اب ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹ نہیں ڈلیںگے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملیں ہیں کہ این اے 246میں ووٹنگ کا عمل ٹھیک طریقے سے جاری ہے اور عمرا ن اسماعیل کی جیت ہو گی ۔عمران خان کا کہناتھاکہ جوڈیشل کمیشن سے جمہوریت مستحکم ہوئی ہے ،دھاندلی کے ا صل ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں اور آج بھرپور تیاری کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے جارہے ہیںجہاں جوڈیشل کمیشن سے تین گواہوں کو شامل کرنے کی درخواست کریں گے جن میں نجم سیٹھی ،نبیل گبول اور حامدمیر شامل ہیں۔