پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں بد ترین شکست پر سابق کر کٹرز وقار یونس اور کر کٹ بورڈ پر بر س پڑے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں بد ترین شکست پر سابق کر کٹرز وقار یونس اور کر ...
پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں بد ترین شکست پر سابق کر کٹرز وقار یونس اور کر کٹ بورڈ پر بر س پڑے

  

کراچی (آئی این پی )پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں بد ترین شکست پر سابق کر کٹر زقومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کر کٹ بورڈ پر بر س پڑے۔سابق کپتان راشد لظیف ،رمیز راجہ اور فا سٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے اس شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ کو فوراً استعفیٰ د ے دینا چاہئے،سیریز میں قومی ٹیم نے ناقص کارکردگی سے بہت مایوس کیا ،شکست کے ذمے دار وقار یو نس ہیں،بدترین شکست نے سلیکشن کمیٹی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شر مناک شکست پر سابق کر کٹر قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کر کٹ بورڈ پر بر س پڑے۔سابق کپتان راشد لظیف نے کہا کہ بنگلہ دیش سے اس شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ کو فوراً استعفیٰ د ے دینا چاہئے۔پاکستانی ٹیم کو کسی فوجی تربیت کی ضرورت نہیں سیدھی سیدھی کرکٹ سکھانے کی ضرورت ہے۔جس میں وقار یو نس بری طرح ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس جب سے کوچ بنے ہیں قومی ٹیم 5سیریز ہار چکی ہے جس سے کر کٹ بورڈ کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جبکہ رمیز راجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو تینوں ون ڈے میچوں میں واضح فرق سے شکست دیکر تمام شعبوں میں اپنی برتری ثابت کی۔ پاکستان ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف بہت مایوس کن کارکردگی سامنے آئی۔ قومی ٹیم نے ناقص کارکردگی سے بہت مایوس کیا۔جبکہ شعیب اختر نے کہا کہ میں شرمناک شکست کے بعد کچھ نہیں کہوں گا صرف پاکستان کر کٹ بورڈ کو مبارکبادضرور دﺅں گا۔

مزید : کھیل