سوشل میڈیا پر سمیع اسلم نے دھوم مچا دی

سوشل میڈیا پر سمیع اسلم نے دھوم مچا دی
 سوشل میڈیا پر سمیع اسلم نے دھوم مچا دی

  

میرپور (آئی این پی) ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے نوجوان بیٹسمین سمیع اسلم نے پہلے ہی میچ میں شائقین کے دل جیت لئے۔ بائیں باتھ سے بلے باز نے کیریئر کے ابتدائی میچ میں عمدہ بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا اور 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ انڈر 19 کی نمائندگی کرنے کے بعد جب نوجوان بیٹسمین نے پراعتماد انداز میں کھیلا تو شائقین ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔ سوشل میڈیا پر سمیع اسلم نے دھوم مچا دی اور ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں شائقین نے دل کھول کر نوجوان پلیئر کی تعریف کی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی دعائیں دیں۔

مزید : کھیل