بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20سکواڈ کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20سکواڈ کا اعلان کردیا
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20سکواڈ کا اعلان کردیا

  

ڈحاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کرلیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بیس بیس اوورز کا میچ کل (جمعہ) کو کھیلا جائے گا اور اس سلسلے میںبنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔

بنگالی سکواڈ میں شامل ہونیوالے تین نئے کھلاڑیوں میں رونی تعلقدار،مستفیض الرحمان اور لیٹن داس شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر روبیل حسین اور مومن الحق ڈراپ کوکردیا گیا ہے، اوپنر رونی تعلقدار ون ڈے سکواڈ میں بھی شامل تھے لیکن انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا،جبکہ لیٹن داس کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کی وجہ سے موقع دیا گیاہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو انڈرنائنٹین اور اے ٹیم کیلئے عمدہ بولنگ کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مشرفی مرتضٰی، شاکب الحسن،سومیا سرکار،تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، تسکین احمد، صابر رحمان،عرفات سنی اورابوالحسن شامل ہیں۔

مزید : کھیل