وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے رات گئے وطن واپس پہنچ ...
وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

  

ریاض، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کا ایک روزکا نہایت اہم نوعیت کا دورہ مکمل کرکے رات گئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

 وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ جنرل راحیل شریف اور وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے اور سعودی عرب جاتے ہوئے دوران پرواز جہاز میں بھی وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران یمن صورتحال سے متعلق اور دورہ سعودی عرب سے متعلق حکم عملی طے کی گئی تھی۔

وزریراعظم نوازشریف کے سعودی عرب پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیااور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نوازشریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں