وزیراعظم، آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کا استقبال ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم، آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کا ...
وزیراعظم، آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کا استقبال ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان ملاقات جو بڑے ہی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم جب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، آرمی چیف آف سٹاف جنرل راحیل شریف، معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کے ساتھ ایک روزہ دورہ پر دارالخلافہ ریاض پہنچے تو ڈپٹی ولی العہد وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف السعود، وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے ہوائی اڈے پر انکا استقبال کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی العہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی جبکہ ڈپٹی ولی عہد نے وزیرعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس سے پہلے جب وزیراعظم سعودی فرمانروا کی رہائش گاہ ’دریہ پیلس ‘پہنچے تو شاہ سلمان عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دورہ دونوں ملکوں کو مزیدقریب لانے کا باعث ہوگا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں