این اے246 کے پولنگ سٹیشن 182 سے مشکوک نوجوان گرفتار

این اے246 کے پولنگ سٹیشن 182 سے مشکوک نوجوان گرفتار
این اے246 کے پولنگ سٹیشن 182 سے مشکوک نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے پولنگ سٹیشن 182 سے مشکوک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشکوک نوجوان پولنگ سٹیشن 182 کے اندر موبائل فون سے فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوران رینجرز کے جوانوں نے اسے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور اسے تفتیش کیلئے مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوجوان کا نام عدنان بتایا جا رہا ہے اور یہ قریبی آبادی کا رہائشی ہے اور گرفتاری کے وقت وہاں موجود کئی افراد نے اسے پہچاننے کی تصدیق کی بھی ہے تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ فوٹیج کس کے کہنے پر اور کس مقصد کیلئے بنا رہا ہے۔

مزید :

کراچی -