حکومت سے سفارش کروں گا کہ ایف آئی اے کو بند کر دیں: چوہدری نثار

حکومت سے سفارش کروں گا کہ ایف آئی اے کو بند کر دیں: چوہدری نثار
حکومت سے سفارش کروں گا کہ ایف آئی اے کو بند کر دیں: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بری کارکردگی پر ایف آئی اے حکام پر برس پڑے اور کہا ہے کہ وہ حکومت سے سفارش کریں گے کہ ایف آئی اے کو بند کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میری اجازت کے بغیر کیسز کی انکوائری تبدیل کر دی جاتی ہے، اگر ایف آئی اے بڑے چوروں کو نہیں پکڑ سکتی تو ڈی جی ایف آئی اے اپنی سیٹ چھوڑ دیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے 64 کرپٹ آفیسرز کو کیوں اہم پوسٹوں پر لگایا گیا؟ اگر معاملات اسی طرح چلنے ہیں تو حکومت سے سفارش کروں گا کہ ایف آئی اے کو بند کر دیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں