شہباز شریف سے چائینہ مشینری انجیئرنگ کارپوریشن کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

شہباز شریف سے چائینہ مشینری انجیئرنگ کارپوریشن کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات
شہباز شریف سے چائینہ مشینری انجیئرنگ کارپوریشن کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

  

لاہور ( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات کی جس میں توانائی اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے معاہدے ایک تاریخ ساز سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چین نے ایک نازک موڑ پر پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ چین کا اقتصادی پیکیج پاک چائنہ دوستی کی علامت کے ساتھ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور پاکستانی عوام پر چین کے غیر معمولی اعتماد کا عکاس ہے۔ چین کا یہ تاریخی پیکیج پاکستان کیلئے صرف ایک موقع ہی نہیں بلکہ ایک عظیم چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اور اقتصادی تعاون کا یہ پیکیج پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی اور دیگر شعبوں کے منصوبوں کو شبانہ روز محنت کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری معدنیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : لاہور