یمن میں فضائی حملے بند نہیں ہوئے ، تعداد میں کمی آئی، تسنیم اسلم ترجمان دفتر خارجہ

یمن میں فضائی حملے بند نہیں ہوئے ، تعداد میں کمی آئی، تسنیم اسلم ترجمان دفتر ...
یمن میں فضائی حملے بند نہیں ہوئے ، تعداد میں کمی آئی، تسنیم اسلم ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب کے دورے کا مقصد یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے ، یمن میں فضائی حملے بند نہیں ہوئے بلکہ ان کی تعداد میں کمی آئی، یمن بارے اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد کےلئے ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں ، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دومعصوم کشمیریوں کی بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں ، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے ، کشمیری قیادت کی بے بنیاد مقدمات میں گرفتاریوں اور کریک ڈاﺅن کی بھرپور مذمت کرتا ہے ، بلوچستان میں امن قائم کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، اس حوالے سے کسی دوسرے ملک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ،پاکستان میں داعش کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا،اس کو اپنی سرزمین پرقدم رکھنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل ، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے ، کشمیری قیادت کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور ان کی گرفتاریوں او رمعصوم شہریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی  ایک بار پھر مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں