یمن، حوثی باغیوں نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی؛ترجمان محمد عبدل سلام

یمن، حوثی باغیوں نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی؛ترجمان ...
یمن، حوثی باغیوں نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی؛ترجمان محمد عبدل سلام

  

صنعائ(آئی اےن پی )یمن میں حوثی باغیوں نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی۔عالمی مےڈےا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان محمد عبدل سلام کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ اسی وقت شروع ہو سکتا ہے، جب سعودی عرب اور اس کے اتحادی اپنے فضائی حملے مکمل طور پر روکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے چاہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے علی الصبح ایک مرتبہ پھر یمن میں حوثی باغیوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی۔ عینی شاہدین کے مطابق صنعاءاور تعز کے علاوہ دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی