محمد مرسی کو دی جانے والی سزا پرتنقید ، مصری عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں:برلن حکومت

محمد مرسی کو دی جانے والی سزا پرتنقید ، مصری عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے ...
محمد مرسی کو دی جانے والی سزا پرتنقید ، مصری عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں:برلن حکومت

  

برلن(آئی اےن پی ) جرمنی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو دی جانے والی سزا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عدالتوں نے حال ہی میں سنائے جانے والے کئی فیصلوں میں انصاف اور آئین کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔عالمی مےڈےا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ برلن حکومت کو سنجیدہ تحفظات ہیں کہ مصری عدالتوں نے حال ہی میں سنائے جانے والے کئی فیصلوں میں انصاف اور آئین کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس بیان کے مطابق گزشتہ چار برسوں سے ملک میں جاری ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات کی قانونی طور پر تفتیش ضرور کی جانی چاہیے تاہم ایسا کرتے ہوئے سیاسی وابستگی کے پیمانوں سے نہیں ماپا جانا چاہیے۔ قاہرہ کی ایک عدالت نے اسی ہفتے محمد مرسی کو مظاہرین کے خلاف تشدد کے لیے اکسانے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید : بین الاقوامی