تھانوں کی کمپیوٹرائزیشن کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت بڑھایا جائے گا;شہبازشریف
لاہور(آن لائن)تھانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اقدامات کا دائرہ کاربڑھانے کیلئے شارٹ ٹرم کیساتھ میڈیم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی جائے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے جرائم میں کمی لانے کے ساتھ تھانوں میں فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنا ئی جا سکتی ہے ۔پولیس کی جوابدہی کا موثر نظام تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے انتہائی ضروری ہے،پولیس میں احتساب کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت احتساب ہوگا تو تھانے کی سطح پر مثبت تبدیلی آئے گی ،عام آدمی کی شنوائی ہوگی، پولیس افسروں و اہلکاروں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ پولیس کو پہلے بھی وسائل فراہم کئے، آئندہ بھی کریں گے لیکن مجھے نتائج بھی چاہئیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔