این اے 246ضمنی انتخاب ،ووٹوں کی گنتی جاری، عمران اسماعیل اور حیدر عباس رضوی نے اکھٹے چائے پی اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کی

این اے 246ضمنی انتخاب ،ووٹوں کی گنتی جاری، عمران اسماعیل اور حیدر عباس رضوی نے ...
این اے 246ضمنی انتخاب ،ووٹوں کی گنتی جاری، عمران اسماعیل اور حیدر عباس رضوی نے اکھٹے چائے پی اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 246کے ضمنی انتخاب کے پولنگ کے وقت ختم ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی اور تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے ایم کیوایم کے کیمپ میں اکھٹے چائے پی اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے این اے 246کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کا اپنا نظریہ ہے اور تحریک انصاف ایم کیوایم کا اپنا نظریہ ہے اور تحریک کانصاف کا اپنا کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ،ہم نے کراچی میں ہی رہناہے اور مل کر رہناہے۔
اس موقع پر حید ر عباس رضوی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود عمران اسماعیل سے ملنے کیلئے ان کے کیمپ میں گئے اور ان سے گزارش کی کہ آئیں چائے پیتے ہیں تو وہاں پر کہیں بھی چائے میسر نہیں آئی اس لیے وہ میرے ساتھ ایم کیوایم کے کیمپ میں آئے اور ہم نے خوشگوار موڈ میں چائے پی اور باتیں کیں ۔
ان کا کہناتھا کہ عمران اسماعیل چاہے جیتیں یا ہاریں وہ ان سے ملنے کیلئے ان کے دفتر ضرور جائیں گے اور اسی قسم کے خیالات کااظہار عمران اسماعیل نے بھی کیا اور کہاکہ اگر ایم کیوایم جیت جاتی ہے تو وہ ایم کیوایم کے دفتر نائن زیرو میں آکر کنور نوید کو مبارکباد دیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -