ہائیکورٹ کا سی پی او فیصل آباد کو شہری کو 27اپریل تک بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا سی پی او فیصل آباد کو شہری کو 27اپریل تک بازیاب کر کے عدالت میں پیش ...
ہائیکورٹ کا سی پی او فیصل آباد کو شہری کو 27اپریل تک بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو ممکنہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کےخلاف دائر درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو شہری کو بازیاب کرکے 27اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار دانیال نوید نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے قریبی عزیز کو نوید عرف زاہد کو پولیس نے حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ اسے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی ہدایت پر مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا جائے گا۔سماعت کے دوران ایس پی سی آئی اے نے فاضل عدالت کے رو برو پیش ہوکر موقف اپنایا کہ نوید عرف زاہد پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ضرور ہے مگر اس وقت وہ پولیس کی حراست میں نہیں۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ حبس بیجا کی درخواست سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ کا نام بطور فریق خارج کرنے کا حکم دیا جائے تاہم عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کو نوید عرف زاہد کو بازیاب کرا کے 27اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : جرم و انصاف