چکوال، ون ویلنگ ،آتش بازی سڑک بلاک کرنے پرسٹی پولیس نے 10ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا

چکوال، ون ویلنگ ،آتش بازی سڑک بلاک کرنے پرسٹی پولیس نے 10ملزمان کےخلاف مقدمہ ...
چکوال، ون ویلنگ ،آتش بازی سڑک بلاک کرنے پرسٹی پولیس نے 10ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا

  

چکوال (این این آئی) رسم حنا پر گاڑیوں کی ون ویلنگ کرنے اور آتش بازی کر کے سڑک بلاک کرنے پرسٹی پولیس نے دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سب انسپکٹر سکندر حیات نے دوران گشت عثمان بھٹی عرف کالا ، محمد اویس ، ساجد محمود اور دیگر سات نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مذکورہ ملزمان ساجد محمود ولد فضل کریم ساکن جبیر پور روڈ چکوال کی رسم حنا کے سلسلے میں گاڑیوں پر ون ویلنگ کر رہے تھے اور ون فائیو چوک بلاک کر کے انہوں نے آتش بازی بھی کی۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : جرم و انصاف