کالعدم تنظیم کا رہنماءپنجاب یونیورسٹی سے گرفتار نہیں ہوا؛ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کی تردید

کالعدم تنظیم کا رہنماءپنجاب یونیورسٹی سے گرفتار نہیں ہوا؛ ترجمان پنجاب ...
کالعدم تنظیم کا رہنماءپنجاب یونیورسٹی سے گرفتار نہیں ہوا؛ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کی تردید

  

لاہور (این این آئی )پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کالعدم تنظیم کے رہنما کے پنجاب یونیورسٹی سے گرفتار ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے نہیں بلکہ مصطفی ٹاون کے ایک ہاسٹل سے گرفتار ہوا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پولیس کی جانب سے جامعہ پنجاب کے ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کے رہنماءکو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 14 کی کنٹین سے گرفتار ہوا ہے۔ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاﺅن ناصر حمید نے میڈیاکو بتایاتھا کہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار ہونے والا ملزم کالعدم تنظیم حزب التحریر پنجاب کا صدر ہے ۔

مزید : لاہور