صدر اوباما کی دادی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں

صدر اوباما کی دادی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں
صدر اوباما کی دادی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں

  

مکہ المکرمہ (نیوز ڈیسک) امریکی صدر اوباما کی دادی سارہ اوباما عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ پہنچ چکی ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے لئے ان کے بیٹے سعید اوباما اور پوتے موسیٰ اوباما بھی ہمراہ ہیں۔ سارہ اوباما نے حرم کعبہ اور مسجد نبوی کی توسیع پر سعودی حکومت کی تعریف کی۔

مکہ المکرمہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں غیر مسلموں کو اسلام کے بارے میں غلط فہمی ہے جسے دور کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کے وزٹ کے دوران وہ یہ غلط فہمیاں دور کریں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس