انگریزوں کے خلاف جدو جہد کرنے والے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ اور نوادرات 90 لاکھ ڈالر میں نیلام

انگریزوں کے خلاف جدو جہد کرنے والے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ اور ...
انگریزوں کے خلاف جدو جہد کرنے والے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ اور نوادرات 90 لاکھ ڈالر میں نیلام

  

لندن(این این آئی) بھارت میں انگریزوں کے خلاف جدو جہد کرنے والے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر نوادرات 90 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیئے گئے۔لندن کے معروف نیلامی مرکز بون ہیم کے شعبہ برائے اسلامی فنون نے ٹیپو سلطان کے زیر استعال بندوق، تلواروں کا سیٹ، زرہ اور دیگر نوادرات سمیت 30 اشیاءکو نیلامی کے لئے پیش کیا۔ سب سے زیادہ بولی قیمتی تلواروں کے سیٹ کی لگی جو 32 لاکھ 26 ہزار 902 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان نے تلواروں پر شیر کی شکل کندہ کروائی تھی جس کی وجہ سے ہی وہ شیر سلطان کے نام سے مشہور ہوئے۔ٹیپو سلطان کے زیر استعمال گولے پھینکنے والی توپ 21 لاکھ 36 ہزار 540 ڈالر میں فروخت ہوئی جب کہ ان کے زیر استعمال بندوق 10 لاکھ 82 ہزار 124 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان کے زیر استعمال جو اشیاءنیلامی کے لئے فروخت کی گئیں ان میں تلواروں کی جوڑی، تیر، قیمتی ہیلمٹ، توپ، شکار کے لئے استعمال کی جانے والی بندوق شامل تھی۔

مزید : بین الاقوامی