بنگلہ دیش کیخلاف شکست سے کھلاڑی دلبرداشتہ نہ ہوں :شہریار خان

بنگلہ دیش کیخلاف شکست سے کھلاڑی دلبرداشتہ نہ ہوں :شہریار خان
بنگلہ دیش کیخلاف شکست سے کھلاڑی دلبرداشتہ نہ ہوں :شہریار خان

  

لاہور (یوا ین پی ) پی سی بی چئیرمین شہریار خان ٹیم کی بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پر جھوٹی تسلیاں دینے لگے ، وائٹ واش شکست سے کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چئیرمین کا کہنا ہے کہ دورہ بنگلا دیش کے اختتام پر معاملات کا جائزہ لیں گے۔ شہریار خان نے کہا کہ شائقین کی طرح اس شرمناک ہار پر انہیں بھی سخت مایوسی ہوئی ، بنگلا دیش کی ٹیم چند سال سے اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن انہیں بنگلا دیش کے ہاتھوں پاکستان کی وائٹ واش کی توقع نہیں تھی۔ پی سی بی چیئرمین کے مطابق کھلاڑیوں کو فٹنس ، فیلڈنگ اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ شکست کے باوجود اظہر علی ، سعد نسیم اور محمد رضوان اور سمیع اسلم نے اچھی کارکردگی دکھائی ، چیئرمین کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے باوجود کھلاڑیوں کو گھبراہٹ نہیں دکھانی چاہیئے۔

مزید : لاہور