این اے 246 میں جیت کا جشن ، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پولیس کو بھی مٹھائی کھلا دی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 246 الیکشن کے دوران پولنگ کا عمل ختم ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ اس دوران غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل کو واضح طور پر برتری حاصل ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے فتح کا جشن منایا جا رہا ہے ۔اس جشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے پولنگ کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو مٹھائی کھلائی گئی ہے اور اہلکاروں کی جانب سے بھی مٹھائی کو خوش دلی سے قبول کیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت کے جشن میں ہر طبقے کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ مل کر اس فتح کا جشن منائیں ۔اور پولیس اہلکاروں کو مٹھائی پیش کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت ایک ساتھ چائے پینے بیٹھ گئی