خیبر ایجنسی: کروڑوں مالیت کی منشیات نذر آتش کر دی گئی

خیبر ایجنسی: کروڑوں مالیت کی منشیات نذر آتش کر دی گئی
خیبر ایجنسی: کروڑوں مالیت کی منشیات نذر آتش کر دی گئی

  

پشاور(یوا ین پی)خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات نذر آتش کر دی۔ منشیات دہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران پکڑی گئی تھی پاک فوج نہ صرف دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے بلکہ معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والی منشیات کے خاتمے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور ٹو کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی۔ پکڑی گئی منشیات میں 72 ہزار 716 کلوگرام چرس، 117 کلوگرام ہیروئن، 389 کلوگرام افیون، 950 بوتل شراب اور 7 کلوگرام منشیات میں استعمال ہونے والا کیمیکل بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو نذر آتش کر دیا۔

مزید : پشاور