ایم کیوایم کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے دفتر پر دھاوا ،پتھر بھی برسائے

ایم کیوایم کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے دفتر پر دھاوا ،پتھر بھی برسائے
ایم کیوایم کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے دفتر پر دھاوا ،پتھر بھی برسائے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنا ن نے کریم آباد میں تحر یک انصاف کے دفتر کو گھیر لیا ہے پتھراﺅ بھی کیاہے جس کے باعث تحریک انصاف کے دفتر کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری بھی موقع پر موجود ہیں لیکن کارکنان کنٹرول نہیں ہو رہے ۔

ایم کیوایم کی کے کارکنوں کی جانب سے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی جلایا گیا اور شدید نعرہ بازی بھی جاری ہے لیکن کارکنان کسی بھی صور ت میں پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں اورتحریک انصاف کے کارکن بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید نعرہ بازی کی جارہی ہے ۔

این اے 246ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگاہے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیاہے اوراب تک آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید پہلے نمبر ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں