ایم کیو ایم جیت کا جشن منائے تشدد نہ کرے ، ہمارے کارکنان کو تحفظ دیا جائے : عمران اسماعیل

ایم کیو ایم جیت کا جشن منائے تشدد نہ کرے ، ہمارے کارکنان کو تحفظ دیا جائے : ...
 ایم کیو ایم جیت کا جشن منائے تشدد نہ کرے ، ہمارے کارکنان کو تحفظ دیا جائے : عمران اسماعیل

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 246میں الیکشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے کریم آباد آفس پر حملہ کیا گیا ہے ۔اس حملہ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کارکنان کا تحفظ سب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔ عمران اسماعیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کریم آباد آفس میں 40 کے قریب کارکنان اور رہنماءموجود ہیں جو اس وقت الیکشن آفس میں محصور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایم کیو ایم کے رہنماﺅں اور انتظامیہ سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے بھی تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کارکنان کو بحفاظت نکالا جائے ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اپنی جیت کا جشن ضرور منائیں لیکن کسی دوری جماعت پر تشد نہ کریں ۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حالات اس وقت بے قابو ہیں لیکن ان کی جانب سے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔یاد رہے ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے کریم آباد آفس میں حملہ کیا گیا ہے جہاں ایم کیو ایم کے کارکنان نے تحریک انصاف کے جھنڈے کو بھی آگ لگا دی گئی ۔

مزید : کراچی