امریکہ نے ڈرون حملے میں اپنا ہی بے گناہ شہری مار ڈالا،وائٹ ہاؤس کا اعتراف

امریکہ نے ڈرون حملے میں اپنا ہی بے گناہ شہری مار ڈالا،وائٹ ہاؤس کا اعتراف
امریکہ نے ڈرون حملے میں اپنا ہی بے گناہ شہری مار ڈالا،وائٹ ہاؤس کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں میں القاعدہ کی جانب سے اغواءکئے گئے دو بے گناہ افراد مارے گئے جن میں ایک امریکی بھی شامل تھا۔ تفصیلات کے مطابق جنوری میں پاک افغان سرحد پر القاعدہ کے ایک مبینہ ٹھکانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں امریکی ڈویلپمنٹ ماہر ’وارن وینسٹین‘ اور اطالوی پولیو رضا کار ’گیووانی لوپورٹو‘ بھی مارے گئے۔ یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملوں میں بے گناہ مغویوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر آج اس معاملے پر مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاﺅس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ڈرون پروگرام پر نظر ثانی کی جائے گی۔