کچھ لوگوں کو بہت زیادہ مچھر کاٹتے ہیں اور کچھ کو بالکل بھی نہیں ،حیران کن وجہ سامنے آگئی

کچھ لوگوں کو بہت زیادہ مچھر کاٹتے ہیں اور کچھ کو بالکل بھی نہیں ،حیران کن وجہ ...
کچھ لوگوں کو بہت زیادہ مچھر کاٹتے ہیں اور کچھ کو بالکل بھی نہیں ،حیران کن وجہ سامنے آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو مچھر زیادہ کاٹتے ہیں تو اپنے والدین کو کوسیے کیونکہ برطانوی سائنسدانوں نے تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ انسانی جسم کی مخصوص بو مچھروں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے اور یہ بو موروثی ہوتی ہے۔ تجربات کے بعد سائنسدانوں نے اس بات کا پتا چلایا ہے کہ جن لوگوں کو مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ان میں یہ مخصوص بو زیادہ ہوتی ہے جو وہ اپنے والدین کی طرف سے وراثت میں حاصل کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ٹویٹر پر جن نے اسلام قبول کرلیا

سائنسدانوں کی ٹیم نے لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن نے دریافت کیا ہے کہ جڑواں بچے، جن کے جینز ایک دوسرے سے100فیصد ملتے ہیں، ان کو مچھر یکساں کاٹتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مزید تحقیق کے ذریعے کسی ایسی دوا کی ایجاد میں معاون ثابت ہو گی جس سے اس بو میںکمی لائی جا سکے۔سائنسدانوں کی ٹیم نے یہ تجربات 18جڑواں اور 19دیگر بچوں پرکیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس