امام کعبہ7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

امام کعبہ7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
امام کعبہ7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ امام کعبہ کی آمد کے موقع پر ان کا استقبال پاکستان میں تعینات سعودی سفیر اور پروفیسر ساجد میر  , حافظ طاہر اشرفی اور دیگر شخصیات نے کیا ۔ امام کعبہ کی پاکستان آمد پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی پروٹوکول بھی دیا جا رہا ہے ۔ دورہ پاکستان کے موقع پر امام کعبہ پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بحریہ ٹاﺅن میں نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے اور اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

مزید : لاہور