این اے 246 میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکن ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

این اے 246 میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکن ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے
این اے 246 میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکن ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 246 میں انتخابی عمل کے دوران ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ایک مرتبہ پھر عزیز آباد میں آمنے سامنے آ گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے عزیز آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی ۔ کچھ دیر منتشر ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان گلیوں سے نکل کر دوبارہ سامنے آ گئے جس کے باعث صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلینگ کی گئی جبکہ مظاہرین کے پتھراﺅ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے اس مظاہرے کے دوران متعدد  افراد کو حراست میں لے لیا اور مظاہرین پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑی بھی طلب کر لی ۔ تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور صورتحال پر مکمل کنٹرول نہیں پایا گیا ۔

این اے 246 الیکشن کے نتائج جاننے کے لیے کلک کریں

مزید : کراچی