”فیس بک“ کے منافع میں 20 فیصد کمی

”فیس بک“ کے منافع میں 20 فیصد کمی
”فیس بک“ کے منافع میں 20 فیصد کمی

  

    نیویارک  (اے پی پی) سماجی میل جول کی ویب سائٹ”فیس بک“ کے منافع میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران20 فیصد کمی ہوئی تاہم موبائل ایڈورٹائزنگ میں تیزی سے اضافے کے باعث ریونیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فیس بک حکام کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں صارفین کی تعداد13 فیصد اضافے سے 1.44 ارب ہوگئی جن میں سے 1.25 ارب صارفین موبائل ڈیوائسز ک ذریعے فیس بک تک رسائی حاصل کرتے ہیں تاہم اس عرصہ کے دوران خالص منافع کے ساتھ 509 ملین ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ریونیو42 فیصد اضافے سے 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تاہم ریونیو وال سٹریٹ کے تخمینوں سے کم رہا۔ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک ذوکربرگ کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز اچھا رہا اور ہم اپنے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے درمیان روابط قائم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس