ہائی کورٹ :توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شہری کی ضمانت منظور

ہائی کورٹ :توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شہری کی ضمانت ...
 ہائی کورٹ :توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شہری کی ضمانت منظور

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو حوالات میں قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شاہد حمید ڈار نے ملزم مہدی حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار مہدی حسن کے خلاف تھانہ شرقپور کی حوالات میں توہین رسالت کے الزام میں بند ملزم خلیل کو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل غلام مصطفی چودھری نے موقف اختیار کیا کہ اس نے مقدمے میں ماتحت عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی تاہم جب وہ فیروزوالہ کچہری میں پیش ہونے کے لئے گیا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیاہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 2،2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : لاہور