وکلاءکے خلاف شکایات کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں 3ڈسپلنری ٹربیونلز قائم

وکلاءکے خلاف شکایات کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں 3ڈسپلنری ...
وکلاءکے خلاف شکایات کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں 3ڈسپلنری ٹربیونلز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب بارکونسل میں لاہور کے وکلاءکے خلاف شکایات کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی۔ وکلاءکے خلاف شکایات کی سماعت کے لئے لاہورہائیکورٹ کے ججز کی سربراہی میں پنجاب بارکونسل ڈسپلنری ٹربیونل تشکیل دے دئیے گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کی منظوری کے بعد3 ڈسپلنری ٹربیونل تشکیل دئیے گئے ہیں۔ جسٹس سردارمحمد شمیم خان کی سربراہی میں قائم پنجاب بارڈسپلنری ٹربیونل لاہورڈویژن کے وکلاءکے خلاف شکایات کی سماعت کرے گا۔ پنجاب بارکونسل کے ممبرز چودھری محمد حسین اورجاوید ہاشمی ٹربیونل کے رکن ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بارکونسل کو سب سے زیادہ شکایات لاہورڈویژن کے وکلاءکے خلاف موصول ہوئی ہیں جن کی تعداد 200سے تجاوز کرچکی ہے۔جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں ڈسپلنری ٹربیونل ملتان ڈویژن کے وکلاءکے خلاف شکایات کی سماعت کرکے فیصلے کرے گا۔ پنجاب بارکونسل کے ممبرز ملک سرود احمد اورشاہنواز اسماعیل ٹربیونل کے ممبران ہوں گے جبکہ جسٹس محمد امیربھٹی کی سربراہی میں ڈسپلنری ٹربیونل راولپنڈی ڈویژن کے وکلاءکے خلاف سماعت کرے گا۔ پنجاب بارکونسل کے ممبر مخدوم مجید حسین شاہ اورممتازمصطفی ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔

مزید :

لاہور -