یورپ کے نقشے پرنیاملک نمودار،شہریت حاصل کرنے کا سنہری موقع

یورپ کے نقشے پرنیاملک نمودار،شہریت حاصل کرنے کا سنہری موقع
یورپ کے نقشے پرنیاملک نمودار،شہریت حاصل کرنے کا سنہری موقع

  

لندن (نیوز ڈیسک) آج کل دنیا میں شائد بہت ہی کم علاقے ایسے بچے ہیں جن پر کسی ملک کا دعویٰ نہ ہو۔ تاہم یورپ میں نہ صرف ایسا علاقہ موجود ہے بلکہ ایک آدمی نے اس پر ملکیت  کا دعویٰ کرکے ایک نئے یورپی ملک کی بنیاد رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس آدمی کا نام ’چیک وٹ جڈلیکا‘ ہے اور اب یہ ’آزاد جمہوریہ لائبرلینڈ‘ کا صدر ہے۔

مزیدپڑھیں:ہوائی جہاز کے موٹے مسافروں کیلئے زبردست خوشخبری

یہ علاقہ سربیا اور کروشیا  کے درمیان بہنے  والے ’دونوے‘ دریا کے مغربی کنارے پر واقع ہے اور اس کا کل رقبہ 7 مربع کلومیٹر ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں میں سے یہ علاقہ کسی کے پاس نہ تھا اور اسے "No man's Land" کہا جاتا تھا۔ تاہم اب اس شخص نے علیحدہ ملک بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لائبر لینڈ کی ویب سائٹ بھی قائم کردی گئی ہے، جھنڈا بھی ڈیزائن ہوچکا ہے اور اس کا موٹو ’جیو اور جینے دو‘ رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ’جیڈلیکا‘ اور اس کے ساتھی  رضاکاروں  کی جانب سے 5 ہزار افراد کو نئی مملکت کا شہری بننے کی دعوت دی گئی تھی لیکن اب تک 160,000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور 7 رضاکاروں کی ٹیم ان کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔  لائبر لینڈ کی عمر تو زیادہ نہیں لیکن ابھی سے مسائل شروع ہوچکے ہیں۔ بظاہر ’پرودوئن‘ نامی ملک پہلے ہی اس علاقے پر ملکیت کا دعویٰ کرچکا ہے۔ ممکن ہے آنے والے دنوں میں دنیا کے یہ چھوٹے ترین ملک اپنی پہلی جنگ لڑیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس