ندا چوہدری ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ٹیکس کی نادہندہ نکلیں

ندا چوہدری ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ٹیکس کی نادہندہ نکلیں
ندا چوہدری ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ٹیکس کی نادہندہ نکلیں

  

لاہور (آئی این پی) سٹیج ادا کارہ ندا چوہدری انکم ٹیکس کی مد میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں، ایف بی آر نے با ر بار نوٹسز بھجوانے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر اداکارہ چوہدری کے اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے ہیں، اداکارہ ندا چوہدری سال 2010ءکے انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے ندا چوہدری کو انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد مرتبہ نوٹسزبھجوائے تاہم ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ایف بی آر کی ٹیم نے ندا چوہدری کا ڈاکٹر ہسپتال میں قائم ایچ بی ایل برانچ میں اکاﺅنٹ منجمد کر کے 80 ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

فحش اشتہار میں کام کرنے پر آواز اٹھانے والے بھارتیوں کو بے باک اداکارہ سنی لیون نے کھلا چیلنج دے دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کے غصے کی انتہا نہ رہی

ایف بی آر کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر یاسر بٹ اور اسسٹنٹ کمشنر مہرین یوسف کی سربراہی میں کارروائی کی ہے ریکوری کیلئے ندا چوہدری کے خفیہ اکاﺅنٹس کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ایف بی آر نے ندا چوہدری کا قومی شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بنک کو بھجوا کر اداکارہ کے مختلف بنکوں میں موجود اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

مزید : تفریح