تمام اضلاع کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

تمام اضلاع کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

لاہور(اپنے خبر نگار سے)محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ مویشی پال حضرات کو ویٹرنری سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کئے ہوئے ہے جس کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت آصف سعید منیس وزیرلائیوسٹاک نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے لئے خریدی گئیں 15موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کو ان کے متعلقہ علاقوں میں دینے کے لیے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یہ موبائل ڈسپنسریاں محکمہ کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بطور ویٹرنری ایمبولینس رجسٹر کرائی گئی ہیں جس کاواحد مقصد غریب فارمرز کو ان کی دہلیز پر تمام ویٹرنری سروسز فراہم کرناہے۔ منسٹر لائیوسٹاک نے ان موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کے ڈرائیورحضرات کو چابیاں دیں اور محکمہ لائیوسٹاک کی تیارکی گئی تعلیمی بس کا افتتاح بھی کیا۔ اس بس کامقصد دیہی سطح پر بذریعہ ڈاکومنٹری خواتین اوربچوں کو مویشیوں کی نشوونماکی تعلیم دیناہے۔ گاڑیوں کی تقسیم کی اس تقریب میں عاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک،ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) ،ڈاکٹرقربان حسین ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ، رجسٹرار بریڈنگ اتھارٹی، ڈائریکٹرلاہورڈویژن اورایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک لاہور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرلائیوسٹاک نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی افادیت بتائی ۔ انہوں نے گاڑیوں کے بار ے میں واضح کیاکہ ان کی نقل و حمل کوجدیدطریقہ کارسے مانیٹرکیاجارہاہے اورتمام موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کاریکارڈ بھی ساتھ ساتھ مرتب کیاجارہاہے کہ کون سی موبائل ڈسپنسری کے ذریعے کس علاقے میں ویٹرنری سروسز فراہم کی گئیں ہیں۔ وزیرلائیوسٹاک نے اس کے علاوہ مویشی پال حضرات کو حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی دیگر سہولیات پر بھی روشنی ڈالی۔ یادرہے کہ محکمہ لائیوسٹاک نے اب تک 73لاکھ فارمرز کی رجسٹریشن کاعمل مکمل کرلیاہے جس کے نتیجے میں 6کروڑ60لاکھ جانور رجسٹر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ نمائش میں برآمدی صنعتوں کو ایک چھت تلے خام مال کی خریداری سے لے کر جد مشینری سے ہم آہنگ ہونے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے جبکہ غیر ملکی تجارتی وفود سے ون ٹو ون ملاقاتوں ، بزنس میٹنگز اور کاروباری سودے طے کرنے کے بھی بھرپور مواقع ملیں گے نیز نمائش میں ٹیکنیکل سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔

مزید : کامرس