براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی روڈ شو منعقد کئے جائیں گے، سرمایہ کاری بورڈ

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی روڈ شو منعقد کئے جائیں گے، ...

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر انتظام چین اور جرمنی سمیت دنیا کے دیگر بڑے ممالک میں روڈ شو منعقد کئے جائیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی مرتب کی گئی نئی حکمت عملی کے مطابق مختلف ایوا نہائے صنعت و تجارت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی معاونت سے روڈ شو منعقد کئے جائیں گے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائلز اور سٹیل کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جا سکے۔ بی او آئی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ آٹو موبائلز کے شعبہ میں بھی بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی بین الاقوامی کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں جس سے پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

مزید : کامرس