ویتنام سے قیمتی لکڑ کی برآمد سے آمدن میں 17.1 فیصد اضافہ

ویتنام سے قیمتی لکڑ کی برآمد سے آمدن میں 17.1 فیصد اضافہ

ہنوئی (اے پی پی) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویتنام سے قیمتی لکڑ کی برآمد میں اضافے کے باعث اس سے حاصل آمدنی کا حجم 1.78 بلین ڈالر پر آگیا جو کہ سالانہ بنیادوں پر پہلے سے 17.1 فیصد زیادہ ہے۔ویتنام کی قومی شماریاتی بیورو سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال وڈ ایکسپورٹ سے آمدنی کا حجم 7.5 بلین ڈالر کو پار کر جانے کی توقع ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویتنام سے قیمتی لکڑ کی برآمد سے 1.78 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں سترہ فیصد سے زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویتنامی لکڑ کا بڑا خریدار جنوبی کوریا ہے جس کوگزشتہ سال ویتنام سے 143.8 ملین ڈالر کی لکڑ بر آمدکی گئی۔ویتنام ایک منصوبے کے تحت 2020 ء تک اپنی لکڑ کی بر آمد سے آمدنی کو 10 بلین ڈالر سالانہ تک لیجانے کا ہدف رکھتا ہے۔

مزید : کامرس