میراثی کی کہانی ’’رئیس‘‘میں نرگس کی شاندار پرفارمنس

میراثی کی کہانی ’’رئیس‘‘میں نرگس کی شاندار پرفارمنس
میراثی کی کہانی ’’رئیس‘‘میں نرگس کی شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرسٹیج کی سُپر سٹار نرگس کی تماثیل تھیٹر میں جاری سُپر ہٹ سٹیج ڈرامہ’’رئیس‘‘ میں شاندار ڈانس پرفارمنس جاری ہے۔اس ڈرامے کی کامیابی ایک وجہ بہترین کامیڈی کو قرار دیاس جا رہا ہے۔یہ ڈرامہ راتوں رات امیر بننے والے میراثی کی کہانی ہے ’’رئیس ‘‘کے پروڈیوسرعلی رضا ہیں۔ ہیں۔ڈرامے میں کام کرنے والے دیگر اہم فنکاروں میں طاہر انجم ،بینا سحر،نشاء بھٹی ،گلفام،قیصر پیاء اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامے کے ڈائریکٹر نسیم وکی نے بتایا کہ فنکاروں کی محنت کے باعث تماثیل تھیٹر کا ہر ڈرامہ پسند کیا جارہا ہے ۔

نرگس نے کہا کہ میں نے اس بار بھی پرستاروں کے لئے ایک خاص گانا تیار کیا ہے۔نرگس نے کہا کہ ’’رئیس‘‘فحاشی سے پاک ڈرامہ ہے اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ ہماری عوام ہر اس چیز کو پسند کرتی ہیں جس میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کچھ ہو۔

مزید : کلچر