آندھی چلنے سے مارکی گرگئی،ساؤنڈ آپریٹر زخمی

آندھی چلنے سے مارکی گرگئی،ساؤنڈ آپریٹر زخمی

لاہور(فلم رپورٹر)عریشہ علی کے لائیو شوکے دوران آندھی سے مارکی گرگئی،میوزیشنز اور عریشہ علی محفوظ جبکہ ساؤنڈ آپریٹر زخمی ہو گیا۔ صوفی گلوکارہ عریشہ علی گذشتہ رات ویلنشیا ٹاؤن میں ایک شادی کے پروگرام میں پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک تیز آندھی آنے سے مارکی گرگئی جس کے نیچے عریشہ علی ان کے میوزیشنز ،ساؤنڈ آپریٹر اور شادی میں شریک کافی مہمان آگئے موقع پر موجود دیگر افراد نے انہیں مارکی کے نیچے سے نکالا تو عریشہ علی اور ان کے میوزیشنز ظہیر عباس،خرم عباس،چندوخان،مانوخان اور یوسف علی محفوظ رہے جبکہ ان کا ساؤنڈ آپریٹر زخمی ہوگیا جسے طبی امدادکے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیاگیا۔

مزید : کلچر