شیباء بٹ ’’ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

شیباء بٹ ’’ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف
 شیباء بٹ ’’ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی سینئراداکارہ شیباء بٹ نے سٹ کام ’’ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روزانہوں نے سینئر اداکارہ حناء دلپذیر، اسماعیل تارا اور مانی کے ہمراہ اپنے سین عکس بند کروائے ۔ شیباء بٹ اور اسماعیل تار ا دونوں پہلی مرتبہ کسی ٹی وی پراجیکٹ میں اکٹھے کام کررہے ہیں ۔گزشتہ روز ڈیفنس میں واقع ایک بوتیک میں حنا دلپزیر ، شیباء بٹ ،اسماعیل تار اور مانی نے اپنے اپنے حصے کے سین عکس کی ریکارڈنگ مکمل کروائی ۔سٹ کام ’’ہم سب عجیب ہیں ‘‘کی ریکارڈنگ جاری ہے ۔اس کے ڈائریکٹر افتخار عفی ہیں ۔یادرہے کہ شیبا بٹ اس وقت کراچی میں بننے والی پانچ ڈرامہ سیریل میں ادکاری کررہی ہیں جس میں ’’حیا کے رنگ ،بچے برائے فروخت ، تمہیں کیا ہوا اور بے بی ‘‘شامل ہیں ۔

مزید :

کلچر -