ہرن شکار کیس: سلمان کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

ہرن شکار کیس: سلمان کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت
 ہرن شکار کیس: سلمان کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

  


جودھپور(نیٹ نیوز )بھارتی شہر جودھپور کی عدالت نے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 6 جولائی کو خود پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ہرن شکار کیس میں جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو اگلی پیشی پر بذات خود عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

کیس کی سماعت ہوئی تو سلمان کے وکلا ہستی مل سارسوت اور آنند ڈیسائی پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔ عدالت نے آئند ہ پیشی تک 20 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے اور 6 جولائی کو سلمان خان کو ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید : کلچر