719چھاپے ، 54گرانفروش پکڑے گئے ،31کو جیل بھیج دیا گیا

719چھاپے ، 54گرانفروش پکڑے گئے ،31کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے719مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر22دکانداروں کے چالان کیے جبکہ24,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،53افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر54افراد کو گرفتار کروایا گیا۔31 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1